اقلیتی اقامتی اسکولوں اور جونیئر کالجس کے داخلوں کا شیڈول جاری ۳۱ مارچ تک ان لائین درخواستوں کا ادخال

حیدآباد ۲۴ فروری ؍تلنگانہ حکومت کے اقلیتی اقامتی اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں داخلہ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ اقامتی اسکولوں کے نائب صدر نشین اے کے خان ریٹائرڈ ای پی ایس اور سکریٹری شفیع اللہ نے آج پریس کانفرنس میں اقلیتی اور غیر اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء سے ان لائن درخواستیں جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسلم ، کرسچن ، جینی ، پارسی ، سکھ اور بدھسٹ کے علاوہ غیر اقلیتی طبقات میں ایس ٹی ، ایس سی ، بی سی اور او سی طبقات کے طلباء ۲۰۴ اسکولوں کے پانچویں جماعت میں داخلے کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں اسکے علاوہ چھٹویں،ساتھویں اور اٹھویں جماعتوں میں مخلوعہ نشستوں کے لیے بھی درخواستیں داخل کی جا سکتی ہیں ۔ تعلیمی سال ۲۰۔۲۰۱۹ کے تحت انٹر میڈٹ فرسٹ ایئرس میں انٹرنس ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جائینگے ۔ اف لائن داخلہ متعلقہ اسکولس میں داخل کرتے ہوے انہیں راست طور پر پرنسپل کو دی جا سکتی ہے ۔ کسی بھی انٹرنٹ سنٹر سے اقامتی اسکول اور جونیئر کالجس کے لیے درخواستیں ویب سائٹ tmreis.telingana.gov.in پر درخواستیں داخل کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے کوئی رجسٹرشن فیس نہیں ہوگی ۔ اسکے علاوہ بارہ اقامتی جونیر کالجس میں لڑکے ۹ اور لڑکیاں ۳ ہیں۔اقلیتوں کے ۷۵ فیصد رجسٹرشن مختص رہیں گی جبکہ غیر اقلیتی طلباء کے لیے ۲۵ فیصدنشستیں ہونگی ۔۵ تا ۸ جماعت کے لیے ۲۵ فروری تا ۳۱ مارچ ان لائن درخواستیں داخل کی جا سکتی ہے ۔ پانچویں جماعت میں داخلہ کے لیے ۲۰ اپریل جبکہ چھٹی،ساتویں اور اٹھویں جماعتوں میں داخلے کے لیے ۲۲ اپریل کو امتحان ہوگا ۔ نتائج ۲ مئی کو جاری کئے جاینگے ۔ سرٹیفیکٹس کی جانچ ۳ تا ۱۰ مئی انجام دی جائیں گی اور کلاسس کا یکم جون سے اغاز ہوگا ۔ اے کے خان نے بتایا کے جونیئر کلاسس کیلیے ۲۵ فروری تا ۱۵ مارچ ان لائن درخواستیں جمع کی جا سکتی ہے ۱۳ اپریل کو انٹرنس ٹیسٹ ہوگا جبکہ ۲ مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔۵ تا ۱۵ مئی سرٹفکٹس کی جاینچ ہوگی اور یکم جون سے کلاسس کا اغاز ہوگا ۔داخلوں کے والدین کی سالانہ آمدنی دہی علاقوں میں دیڑھ لاکھ اور شہری علاقوں میں دو لاکھ ہونی چاہیے۔ معذورین مسلح افواج اور ایکس سرویس حضرات کے لیے آمدنی کے حد کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ ان لائن درخواستوں کے ادخال کے وقت امیدواروں کو تاریخ پیدائش ادھار نمبر آمدنی اور دیگر تفصیلات داخل کرنی ہوگی ۔ داخلہ کے وقت بونا فائیٹڈ سرٹیفیکٹ ، ادھار کارڈ اور انکم سرٹیفکٹ ، ایس سی ایس ٹی اور بی سی امیدواروں کے لئے کاسٹ سرٹیفیکٹ ، معذورین کے لئے میڈکل سرٹفکٹ اور دیگر اسناد داخل کرنے ہونگے ۔جونیئر کالجس میں داخلہ کے لئے امیدواروں کو ایس سی سی امتحان منعقدہ ماچ اپریل ۲۰۱۹ میں میں کم از کم 6.0کے ساتھ کامیاب ہونا ضروری ہوگا ۔ امیدوار کی عمر ۳۱ اگسٹ ۲۰۱۹ تک ۱۸ سال سے زائد ہو ۔ بی شفیع اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے اقامتی اسکولس کا قیام عمل میں آیا ہے ۔

https://youtu.be/1YiXNFnkG5A