اقلیتوں کے علاقوں میں اسکول کھولے جائیں : نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ

نئی دہلی : نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ ( این سی ای آر ٹی ) نے اقلیتوں کی آبادی والے علاقوں میں اسکول کھولنے او ران کی ثقافت کو نصاب میں مناسب مقام دینے کی سفارش کی ہے ۔تا کہ اقلیتی فرقہ کے بچوں کے ساتھ ہونے والے تعصب او رانہیں پریشان کرنے جیسے مسائل کا حل نکالا جاسکے ۔

این سی ای آر ٹی نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ اسکولوں میں مذہبی اقلیتوں سے منسلک تہوار منائے جائیں ۔ کونسل کے ذریعہ تیار کئے گئے مسودہ کے مطابق اقلیتی فرقہ کے بچوں کے ساتھ ہونے والے تعصب اور انہیں پریشان کئے جانے کے معاملوں کے علاوہ اقلیتی بچوں کو کچھ اورطرح کے امیتاز سے گزرنا پڑتا ہے ۔جیسے اسکول یا کلاس کا الگ ماحول ، کلچر او رمذہبی برتری ۔

این سی ای آرٹی نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ تمام ٹیچروں جو ثقافتوں و مذہبی چیزیں خاص کر مذہبی اقلیتوں معاملہ میں ایشوز کے تئیں بیدار کیا جائے ۔اپنی سفارشات میں این سی ای آرٹی نے کہا کہ اسکول اسمبلی اورتصویروں میں کبھی کبھی اقلیتوں کے بچوں کو دیوی دیوتاؤں کی تصاویر نظر آتی ہیں جو ان کو پریشانی میں ڈالتی ہے ۔کونسل نے سفارش کی ہے کہ نصاب میں اقلیتوں کی ثقافت کو مناسب نمائندگی دی جائے ۔

ضابطہ کے مطابق مسلم اکثریتی علاقہ میں اردو میڈیم اسکول قائم کےئے جائیں ۔این سی ای آر ٹی نے کہا کہ اردو کو دوسری زبان کے طور پر سیکھنے کا متبادل یقینی طور پر کیا جانا چاہئے اور ایسے اسکولوں میں اردو ٹیچرس کی فراہمی ہونی چاہئے ۔