افغان۔ پاکستان بارڈر کراسنگ کے نزدیک خودکش حملہ ،25 ہلاک

کابل۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد اور پاکستان بارڈر کراسنگ کے درمیان ہائی وے پر مظاہرین کے اجتماع میں خودکش حملے میں کم از کم 25 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ننگرہار کے پولس حکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ نے بتایا کہ حملے میں 23 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے بتایا کہ مردہ اور زخمی 45 افراد کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ خودکش حملے میں مقامی ملیشیا کمانڈر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ خودکش بم دھماکہ کے مقام پر سینکڑوں مظاہرین موجود تھے ۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔