کابل:طالبان کے ترجمان نے ایک طویل مکتوب میں امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے کہہ دیا ہے کہ اب افغانستان سے چلے جانے کا وقت آگیا ہے۔
نام بہاد اسلامی امارات افغانستان کی طرف سے صحیفہ نگاروں کے نام جاری کردہ اپنے مکتوب میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ جب تک افغانستان سرزمین پر بیرونی افواج رہیں گے امن قائم نہیں ہوسکتا
۔انہوں نے کہاکہ بیرونی ممالک کے غلبہ سے آزادی افغانستان کا حقیقی اثاثہ ہے۔
انگریزی کے علاوہ افغانستان کی دواہم زبانوں داری اور پشتو میں تحریرکردہ چار صفحات پر مشتمل ایک مکتوب میں افغانستان کی تاریخ بیان کی گئی ہے اور کئی قابض بیرونی افواج کی دی گئی شکستوں کے تفصیلی حوالے دیتے ہوئے آج کے افغانستان میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا تذکرہ کیاگیا ہے