کابل ۔2ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے غیر ملکی پائلٹ سمیت 2 اہلکار ہلاک،3 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر فوجی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوا،حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کا پیدا ہونا بتایا جارہا ہے۔اس واقعہ پر افغان عہدیداروںکی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں ا?یا ہے ۔