کابل 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہاکہ کم از کم 16 افراد ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوچکے ہیں کیوں کہ افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبوں میں گزشتہ دو دن سے مسلسل موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ محمد اسلم بایاس ایک مرکزی انتظامی عہدیدار نے کہاکہ یہ آفت سماوی ہے، اِس کی اطلاع انسانی بنیاد پر قائم وزارت کو دی جاچکی ہے۔ تقریباً 400 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ ہیرات کے گورنر کے ترجمان بیلانی فرہاد نے کہاکہ اُن کے صوبہ میں کم از کم 60 افراد بشمول 5 بچے ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں مکانوں کو نقصان پہونچنے کا اندیشہ ہے۔ علاوہ ازیں سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔