افغانستان میں زبردست برفباری کے بعد تودے کھسکنے سے 38 افراد ہلاک

کاربل ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار کے بموجب تین دن کی زبردست برفباری کی وجہ سے برف کے تودے کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے وزیر مملکت برائے آفات سماوی انتظامیہ کے ترجمان عمر محمدی نے کہا کہ دیگر 20 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔ محمدی نے کہا کہ 22 افغانستان کے شہری 34 صوبوں میں 3 دن کی زبردست برفباری اور اس کے بعد برف کے تودے کھسکنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ حکومت افغانستان نے زبردست برفباری کی وجہ سے پورے ملک کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔20 مکان برف کے تودوں کے کھسکنے سے تباہ ہوگئے جبکہ دیگر 50 مکانوں کو زبردست نقصان پہونچا ۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلوں میں بغرض علاج شریک کروادیا گیا ہے۔