کابل ۔ 5اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں میں 11 طالبان ہلا ک ہوگئے،ساتھ ہی 3 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔پولیس سربراہ کے بموجب طالبان نے جمعہ کی رات صوبے ارذگان میں حملہ کیا،حملے میں غیرملکی فوج نے افغان فوج کی مدد کی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ غیرملکی فوج کے فضائی حملے میں طالبان کا جانی نقصان ہوا اورباقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے