واشنگٹن : امریکہ نے پیر کو دھمکی دی کہ اگر انٹر نیشنل کریمنل (آئی سی سی ) نے افغانستان میں جنگی جرائم کیلئے کسی بھی امریکی کو ملزم قرار دیا تو وہ عدالت کے ججوں او ردیگر عہدیداروں کوگرفتار کرے گا او ران پر پابندیاں لگائے گا ۔ امریکہ کے قومی سکیوریٹی صلاح کار جان بولٹن نے دی ہے کہ واقع آئی سی سی کو امریکہ اسرائیل اور دیگر معاون ملکوں کیلئے خطر ناک او رغیر جوابدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے کسی بھی رکن کے خلاف جانچ غیر مطلوبہ ہوگی ۔
انہو ں نے کہا کہ اگر کوئی بھی عدالت ہمارے اسرائیل یا دوسرے امریکی معاونین کے پیچھے پڑی تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر آئی سی سی سنگین ترین مظالم کے گنہگاروں کو ان کے جرائم کیلئے جوابدہ ٹھہراتا ہے ۔متاثرین کے ساتھ انصاف کرتا ہے او ر یہ کوشش کرتا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے جرائم نہ ہوں ۔بولٹن نے کہا کہ لیکن عملی طور عدالت غیر موثر غیر جوابدہ او ریقینی طور پر خطر ناک رہا ہے ۔
بولٹن نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے واشنگٹن میں فلسطین سفارتی مشن کوبند کرنے کے فیصلے کے پس پشت یہ بھی ایک وجہ ہے ۔