افغانستان میں تیل ٹینکر اور بس کی ٹکر، 38ہلاک

کابل، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ایک تیل ٹینکر اور مسافر بس کی ٹکر ہونے سے زبردست دھماکہ ہوا ،جس میں کم از کم 38 لوگوں کی موت ہو گئی اور 28 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام نے آج بتایا کہ کابل کو ملک کے جنوبی صوبے قندھار سے جوڑنے والے ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کی ٹکر ہوئی ہے ۔ صوبہ قندھار کے نائب پولس سربراہ غلام جیلانی فراہی نے بتایا کہ انتظامی افسران فی الحال مرنے والے 38 افراد میں سے صرف چھ لوگوں کی شناخت کر پائے ہیں جبکہ باقی لوگ مکمل طور جھلس گئے ہیں، جن کی شناخت کرنا دشوار ہے ۔ ہلاک شدگان میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ تیل ٹینکر کے ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کی بھی دھماکے میں موقع پر ہی موت ہو گئی۔