افغانستان خودکش حملہ ،19 ہلاک

جلال آباد ۔ یکم ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے اپنے آپ کو مشرقی افغانستان کے صوبہ لنگر ہار کے ایک شہر میں خود کو دھماکہ سے اڑالیا جس سے 19 افراد بشمول سکھ ہلاک ہوگئے اور ملک کا یہ حصہ دہل کر رہ گیا ۔ یہاں سے چند سو میٹر کے فاصلے پر صدر افغانستان اشرف غنی اجلاس منعقد کررہے تھے ۔ 12 سکھ اور ہندو افراد خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ تاہم صدر اشرف غنی بالکل محفوظ ہیں جو آج صبح شہر پہونچے تھے تاکہ پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے کا دورہ کریں ۔