افسر شاہی پر بھی بھگوا رنگ کااثر۔ کلکٹر نے ادی شنکراچاریہ کے چپلوں کی پوجا کی اور سرپر رکھ کر فاصلہ طئے کیا۔

یاتر ا جب دموھ پہنچی تو ضلع کلکٹر شرینواس بھی بھگوا پرچم تھامے چلتے رہے‘ ویدیشا کلکٹر نے بھی پدوکا اٹھانے میں کی پوری ذمہ دار نبھائی۔
بھوپال۔مدھیہ پردیش میں ان دنوں ضلع کلکٹر جم کر بھگوا رنگ میں رنگے نظر آرہے ہیں۔ کوئی سر پر پدوکو لے کر گھوم رہا ہے تو کوئی جھنڈا تھامے ناچ رہا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے او ربرسراقتدار حکومت کو اس میں کچھ غلط نہیں لگتا۔چند دن قبل منعقد ہوئے شیو مہااتسو کے موقع پر زردکرتازیب تن کئے ہوئے اجین کے کلکٹر سنکت بھانڈوے بہت ناچے تھے۔

وہ اتنے خوش تھے کہ جلوس کے تمام راستے میں بھگوا لہراکر رقص کرتے رہے۔مدھیہ پردیش میں ادی شنکر اچاریہ کے مجسمہ کے لئے جاری دھرتی سنگھران او ر جن جاگرن ابھیان کے لئے چل رہی یکجہتی یاتر ا میں منڈل کلکٹر صوفیا فاروقی نے شنکر اچاریہ کی جوتیوں کی پوجا کی اور جوتیوں کو سر پر رکھ کر یاترا میں کچھ فاصلہ طئے کیا۔صوفیا کی ان تصویروں پر مسلم علماؤں نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا۔ جب یہی یاترا دموھ پہنچی تو ضلع کلکٹر شرینواس شرما بھگوا پرچم ہاتھ میں لئے یاترا کے ساتھ چلتے رہے۔

ویدیشا کلکٹرنے بھی جوتیاں اٹھانے کی پوری ذمہ داری نبھائی۔ حکومت کا ماننا ہے کہ یہ پہل اچھی ہے۔ کانگریس کاماننا ہے کہ سیول خدما ت کے وقت لئے گئے عہد کی یہ خلاف ورزی ہے۔ریاستی وزیر نروتم مشرا نے کہاکہ عام طور پر کسی کو عادت پڑجاتی ہے کہ ہر کام میں نقص نکالیں۔ ائی اے ایس افسروں نے ایک اچھی نظیر پیش کی ہے۔ وہیں اپوزیشن لیڈر اجئے سنگھ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے واضح ہدایت ہے کہ کوئی بھی سیاسی یاترا حکومت کی طرف سے نہیں نکالی جاسکتی۔

انتخابی سال میں شیو راج سنگھ چوہان کی حکومت دھواں دھار طریقے سے مذہبی پروگرام منعقد کرنے میں مصروف ہے۔ چند روز قبل چیف منسٹر چوہان نے ٹھیک سے کام کاج نہ کرنے والے کلکٹرس کو انتباہ دیاتھااور کہاتھا کہ کلکٹری کرنے لائق نہیں چھوڑوں گا۔ معلوم نہیں بھگوا رنگ میں لپٹے دیکھائی دے رہے افسر شاہوں پر یہ چوہان کی دھمکی کا اثر یاکچھ اور ۔ ویسے بھی اس ریاست میں ٹوئٹر پر جئے للیتا کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے والے اور فیس بک پر جواہر لال نہرو کی تعریف کرنے والے دوکلکٹرس کو ہٹادیا گیاتھا