اعلی قائدین کو بھنک تک نہیں لگی اور پرینکا کو کرسی مل گئی۔

لکھنو۔ پرینکا گاندھی کو اے ائی سی سی کی جنرل سکریٹری مقرر کئے جانے کا فیصلہ راہول گاندھی نے اتنا خاموشی کے ساتھ لیا ہے کہ اس کی بھنک پارٹی کے اعلی قائدین کو تک نہیں لگی۔

فیصلے کے متعلق پھونک پھونک کر رکھا گیاہر قدم معاملے کی سنجیدگی کو واضح کرتی ہے۔

حالات یہ رہے کہ چہارشنبہ کے روز کانگریس کے یوپی انچارج غلام نبی آزاد لکھنو کے لئے روانہ ہوئے ‘ جہاں انہیں پارٹی قائدین اجلاس منعقد کرنا تھا۔

جمعرات کی صبح 6بجے انہیں راجدھانی دہلی آناتھا۔ آزاد کا شیڈول مصروف ترین تھا

مگر انہیں اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا کے ان کی جگہ انچارج بنایاجائے گا۔