اطالوی پینٹر ڈاونشی باسکوال نے خواب میں کربلا کی جنگ دیکھنے کے بعد اسلام قبول کیا ۔ 

عراق : مشہور اطالوی آرٹسٹ اورپینٹر ڈاونشی باسکوال نے عراق کے شہر کربلا میں بالاآخر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جنگ کربلا پر بنائی ہوئی ان کی پینٹگ بہت مقبول ہوئی اور لوگوں نے اسکو بہت سراہا تھا ۔

اسلام قبول کرنے کے اعلان کے وقت اطالوی پینٹر نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ انہو ں نے خواب میں کربلا کے جنگ کے مناظر دیکھے ہیں جس سے ان کے دل پر بہت اثر ہوا او رپھر انہوں نے اسی خواب کی بنیاد پر ایک پینٹنگ بنانے کا فیصلہ کیا ۔جس کو بنانے کیلئے انہیںآٹھ ماہ کا وقت درکار ہوا ۔

اس تصویر نے ان کے دل پر گہرا اثر ڈالا جس کی وجہ سے انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور عراق کے شہر کربلا پہنچ کر امام حسین علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی ۔