’’اشتعال انگیز اوباما پر ٹرمپ کی تنقید‘‘

پام بیچ: امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈٹرامپ نے آج بارک اوباما کے ساتھ جاری تنازعہ کی آگ پر تیل چھڑکتے ہوئے ان پر الزام عائد کیاکہ وہ ’’ اشتعال انگیزاور رکاوٹ پیدا کرنے والے بیانات دے رہے ہیں جبکہ امریکی عوام چاہتے ہیں کہ 20جنوری کو اقتدار کی بلا روکاٹ منتقلی عمل میں آسکے۔

منتخب صدرنے ٹوئٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریاست فلوریڈا میں اپنا بیان شائع کیا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ یو ایس اے اپنے جلدہی سبکدوش ہونے والے پیشرو صدر کی مذمت پورے امریکی عوام کی آواز بن جائے گی‘‘۔

انہوں نے کہاکہ امریکی عوام کو یقین ہوگیا ہے کہ ڈسمبر میں افراط زکی شرح میں اضافہ ہوگیاتھا‘ ان کے برسراقتدار آتے ہی اس میں کمی ائے گی۔ ٹرمپ کے بیانات پر بیرونی ملک اور اندرون مقیم امریکیوں اور ملک کی داخلی وخارجی پالیسیوں کی جانب سے بہت کم ردعمل ظاہر کیاگیاہے۔

قبل ازیں ٹرمپ نے چہارشنبہ کے دن بھی صدر اوباما کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی کی مذمت کی تھی او رکہاکہ وہ اسرائیل کے ساتھ اس قسم کے رویہ کو برداشت نہیں کریں گے کیونکہ یہ امریکہ کے ایک دوست کی واضح طور پر توہین کے مترادف ہے۔