کسانوں کے مسائل اس طرح نذر انداز کردئے جارہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔ دہلی کی سڑکوں پر تیس ہزار کسانوں نے احتجاج کیا۔ ان کسانوں کا تعلق ملک کے ہرکونے سے تھا مگر کسی نے اس جانب توجہہ نہیں دی۔
کسانوں کی خودکشی ایک حساس مسلئے پر جس پر تبصرہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ملک میں بے شمار مسائل ہیں باوجود اسکے مگر اس پر کسی توجہہ نہیں ہے۔ تذکرہ ہے تو صرف پدماوتی کا ۔
ایک ایسی فلم جس کی بنیاد ہی خیال پر ہے مگر اس کو عزت اوروقار کا مسئلہ بناکر پیش کیاجارہا ہے جبکہ کسان نذ ر اندازہیں کوئی نہیں ہے کسانوں کی بات کرنے والا۔ ٹیلی ویثرن چیانل کسانوں کی اس ریالی کو دیکھانے کے بجائے فلم ’ پدوماتی ‘ پر تبصرے میں لگے ہوئے ہیں۔