پاکستان کے متعلق بات کرتے ہوئے نارتھرن آرمی کمانڈر لفنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہاکہ پڑوسی ملک کشمیر کے ذریعہ ہندوستان میں دہشت گرد بھیجنے کی کوشش میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کی فوج کی جانب سے تمام طریقے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں واقع ڈیرا نانک بابا جانے کے لئے سکھ عقیدت مندوں کو کرتا پور کوارڈیڈار کو کھول کر دے جانے والے سہولتوں کی ستائش کی
سری نگر۔ہفتہ کے روز نارتھرن آرمی کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہاکہ جاری سال اب تک 225سے زائد دہشت گردوں کو جموں کشمیر میں مار گرایاگیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت او رسکیورٹی فورسس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہہ سے پچھلے کچھ ماہ میں نوجوانوں کوعسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روکنے میں مدد بھی ملی ہے۔
سینک اسکول دورے کے موقع پر کپور تھالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ ’’ دہشت گردی کی بڑی تعداد کو ختم کرنے کی ہم اہلیت رکھتے ہیں۔ اب تک کی تاریخ میں ہم نے 225دہشت گردوں کو ڈھیرکیاہے۔
اس سال کے کچھ دنوں میں باقی کے تمام کا بھی خاتمہ ہوگا‘‘۔انہو ں نے کہاکہ مثبت رحجان ہے کہ مقامی لوگ دہشت گردوں کی حمل ونقل کے متعلق فوج کو جانکاری فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہمارے مقصد جموں او ر کشمیر میں امن اور استحکام نافذ کرنا ہے‘‘۔
سنگھ نے کہاکہ فوج کبھی نہیں چاہئے گی کہ ریاست میں نوجوان شدت پسندی کا راستہ اختیار کرے۔انہوں نے کہاکہ ’’ حکومت او رسکیورٹی فورسس کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کا مثبت نتیجے سامنے آرہے ہیں۔مقامی نوجوانوں کی دہشت گرد ی جانب سے بڑھتے رحجان میں بڑے پیمانے پر پچھلے کچھ دنوں میں کمی ائی ہے‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ یہی وجہہ ہے کہ جموں اور کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ مگر ( اگر) کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو آرمی نرمی کے ساتھ امن کو قائم کرنے کے لئے کام کرے گی‘‘۔
پاکستان کے متعلق بات کرتے ہوئے نارتھرن آرمی کمانڈر لفنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہاکہ پڑوسی ملک کشمیر کے ذریعہ ہندوستان میں دہشت گرد بھیجنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کی فوج کی جانب سے تمام طریقے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں واقع ڈیرا نانک بابا جانے کے لئے سکھ عقیدت مندوں کو کرتا پور کوارڈیڈار کو کھول کر دے جانے والے سہولتوں کی ستائش کی ۔
انہوں نے کہاکہ یہ اچھا کام ہے جس کے ذریعہ لوگوں سے لوگوں کے میل میلاپ میں اضافہ ہوگا۔
سرحد کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ جو کوئی بھی ایل او سی کی سرحد پار کرنے کی کوشش کرے گا اس کی ملاقات موت سے کرادی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان کے نشان بازوں او رایل او سی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو ہماری فوج سخت جواب دی رہی ہے