برسلونا : ہسپانوی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ ۲۸؍ جنوری سے ۵۰۰؍ یورو کا نوٹ کی طباعت مسدود کردی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق بنک آف اسپین کی طرف سے ۵۰۰؍ یورو کے نوٹ کی طباعت پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔ بنک آف اسپین نے یوروپین بنک کے نئے سسٹم جو مئی ۲۰۱۶ء کو رائج کیا گیا تھا اس پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ۔
واضح رہے کہ یوروپ بالخصوص اسپین میں کرپشن اور دہشت گردی کیلئے فنڈس جمع کرنے کیلئے سب سے زیادہ ۵۰۰؍ یورو کا نوٹ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ اقدام بھی اس لئے کیاگیا ہے تاکہ دہشت گردی اور بدعنوانی کو روکا جاسکے ۔ ۵۰۰؍ یورو کے جو نوٹ پہلے سے بازار میں موجود ہیں اس کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ جو نوٹ بازار میں پہلے گشت کررہے ہیں ان کی قدرمیں کوئی کمی نہیں آئے گی اور عوام اس کو استعمال کرسکتے ہیں ۔ بنک ذرائع کے مطابق حکومت ۱۰۰ او ر۲۰۰؍ یورو کے نئے نوٹس طباعت پر غور کررہی ہے ۔