ادھم پور۔جموں اور کشمیر کے ضلع ادھم پور کے ضلع اسپتال میں لگے واٹر کولرسے پانی بھرتے وقت ایک مریض کے بوتل میں سانپ آگیا۔ واقعہ کے بعد گھبرائے ہوئے مریض کے والد نے اطلاع دی کہ وہ اپنے مریض بیٹے کی بوتل بھرنے کے لئے گئے تھے‘ جو اسپتال میں شریک ہے اسی دوران سانپ دستیاب ہوا ہے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’میں اسپتال کے واٹرکولر سے پانی بھر اور اپنے بچے کے منھ پر بوتل رکھ کر پانی پلانے کی کوشش کررہا تھا اسی دوران میری نظر بوتل کے اندر کے سانپ پر پڑی‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اس قدر لاپرواہی سے نہ صرف مریضوں کی زندگی کو خطر ہ ہے بلکہ مریضوں کی تیمارداری کے لئے آنے والے اگر یہ پانی پیتے ہیں تو وہ بھی مرجائیں گے۔
واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے ضلع اسپتال کے سپریڈنٹ ڈاکٹر وجئے نے کہاکہ ممکن ہے کیونکہ زیر زمین پائپ کا راست کنکشن واٹر کولر سے ہے جس کی وجہہ سے سانپ نکلا ہوگا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ میں نے سنٹیشن محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس قسم کے پائپ میں اس قسم کے کلکشن کی جانچ کرے‘‘