دلیپ کمار کی صحت میں سدھار ‘ حالت مستحکم

ممبئی: افسانوی اداکاردلیپ کمارجن کا گردے سے متعلق امراض کا علاج کیا جارہے کی صحت میں سدھار کے متعلق لیلاوتی اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے اطلاع دی۔

اجئے کمار پانڈے نائب صدر لیلاوتی اسپتال نے ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ان کی حالت میں اب سدھار ہورہا ہے‘ سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ‘ وہ ہوش میں ہیں‘ وہ اب کھانا بھی کھارہے ہیں جس کے استعمال کی ڈاکٹرس نے انہیں ہدایت دی ہے۔

ان کی صحت میں سدھار کے لئے یہ بہترین مثالیں ہیں‘‘۔ ویسٹ بندرہ میں واقعہ لیلاوتی اسپتال میں 94سال کے اداکارہ کا کارڈیالوجسٹ نتن گوکھلے اور نیفرولوجکسٹ ارون شاہ علاج کررہے ہیں۔

چہارشنبہ کی شب انہیں ڈیہائیڈریشن اور پیشاب میں نقص کی شکایت کے بعد اسپتال میں شریک کیاگیا تھا۔