اسٹوڈنٹ مدرسہ کی واٹر ٹینگ میں زہر ملانے والے شخص کوپکڑا۔ مدرسہ سلمیٰ انصاری چلاتی ہیں

اگرہ۔پیر کے روزٹائمز آف انڈیا نے خبر شائع کی ہے کہ مدرسہ میں موجود پانی کے کولر میں ملایا میں مبینہ طور پر’’ چوہے مارنے کا زہر‘’ دولوگوں نے ملایا ہے جبکہ یہ مدرسہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی بیوی سلمیًٰ انصار ی چلاتی ہیں۔

خبر کے مطابق ایک طالب علم محمدافضل نے مذکورہ عناصر کو دیکھاکہ وہ لوگ کچھ مشکوک کام کررہے ہیں اور اس کے وارڈن کو اسکی اطلاع دی۔جب لڑکی نے پوچھا کہ وہ کرکیارہا ہے تب ایک دوسرا شخص کو قریب میں بیٹھا کھڑا تھا دیسی ساختہ پستول سے دھمکاکر خاموش رہنے کو کہا۔

واقعہ کے بعد واٹر کولر کو سیل کردیاگیاہے اور اس کے اندرکا پانی جانچ کے لئے فارنسک لیاب بھیج دیاگیا ہے۔

سلمی انصاری علی گڑ میں واقع مدرسہ چچانہرو کی سربراہ ہیں جو اب النور چیارٹبل ٹرسٹ چلاتا ہے۔

اس میں چار ہزارکے قریب بچوں کاقیام ہے۔واقعہ کو ’ تشویش ناک اور خوفناک قراردیتے ہوئے ‘ سلمان انصاری نے کہاکہ پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے تاکہ وہ دومشتبہ لوگوں کی تلاش کرے۔دونامعلوم افراد کے خلاف سکیشن 328اور506کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے سلمی انصاری کا بیان شائع کرتے ہوئے کہاکہ’’ اس واقعہ کے بعد ہم اٹھارہ سال قدیم چیارٹیبل ادارے میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر 4000طلبہ زیرتعلیم ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ حامد انصاری نے اپنی معیاد کے آخری دنوں میں ایک ٹیلی ویثرن انٹرویو کے دوران کہاتھا کہ ’’ ہندوستان میں مسلمان ڈر او رخوف کے ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں‘‘