بنگلور:نیکسس وینچر پارٹنر( این وی پی) نے اپنے بیان میں اسناپ ڈیل کی فلپ کارڈ کو امکانی فروخت کے متعلق حامی بھردی ہے۔ جاپان کی سافٹ بینک نے پچھلے ماہ کالاری کیپٹل سے بھی اس کی منظوری حاصل کرلی ہے۔
فلپ کارڈ سے معاہدے پر بہت جلد دستخط بھی متوقع ہے اور بزنس انسائیڈر کی خبر کے مطابق اس کے فوری بعدمعاہدہ پورا ہوجائے گا۔خبر کے مطابق اسناپ ڈیل کے بانی کو فی کس 25ملین ڈالرس ملنے کی توقع ہے جبکہ این وی پی کو 100ملین ڈالرس کے ساتھ نئی نام کے ساتھ بازار میں داخل ہوگا۔ کالاری کو تقریبا70-80ڈالٹرس ملیں گے۔
ایک روز قبل سافٹ بینک نے کہاکہ سال2016-17کے درمیان اسناپ ڈیل پر سرمایہ کاری کی وجہہ سے 1بلین ڈالرس کا اس کو نقصان ہوا ہے۔ فی الحال سافٹ بینک اسناپ ڈیل میں 30فیصد کی مالک ہے جبکہ نیکسس 10فیصد اور کالاری کے 8فیصد کے کمپنی میں حصہ دار ہیں۔
ہر لمحہ مسابقتی رحجان میں اضافے کے اس دور میں اگر دوکمپنیوں کے درمیان میں معاہدہ طئے ہوتا ہے تو ای کامرس کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔آنے والے دنوں میں یہ مقابلے آمیزان جیسے ای کامرس مارکٹ سے مزید دلچسپ ہوگا ۔
ایسے بھی اطلاعات مل رہے ہیں کہ اسناپ ڈیل موبائیل ویلاٹ سروسس پی ٹی ایم اور موبی کوئیک جیسے کھلاڑیوں کے لئے فری چارج ہوگی۔