اسمارٹ فون کے اندر ہوا دھماکہ سی سی ٹی وی میں قید

انڈونیشیاء:ہم میں سے کئی لوگوں نے سنا ہے کہ اسمارٹ فون میں دھماکہ ہوا‘ یہاں تک تباہ فونوں کی تصوئیریں بھی ہم نے دیکھی۔

تاہم ہم بہت ہی کم مرتبہ کسی فون میں لگی آگ کا منظر دیکھا ہے۔

جب فون میں آگ لگی تو وہ لمحہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ انڈونیشیاء کی ایک ہوٹل میں کام کرنے والے ملازم کی پاکٹ میں رکھے فون میں آگ لگ گئی۔اس کا فون آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگیا۔مذکورہ ملازم نے فون پھٹنے سے قبل اس کی گرمی بھی محسوس کی تھی۔

بدقسمتی سے فون کی نکلنے والی شعاعیں اس ملازم کے چہرے پر لگی۔وقت رہتے ملازم نے مستعدی کا مظاہرہ کیا اور ٹی شرٹ اتاردی جس میں اس وقت تک فون جل رہا تھا۔

ٹی شرٹ اتارنے کے ساتھ ہی دیگر ساتھی ملازم ائے اور اس کی مدد کی۔بزنس انسائیڈر میں شائع خبر کے مطابق فون سمسانگ گیلیکسی گرانڈ ڈیوز کا تھا۔واضح رہے کہ کوئی بھی فون اچانک حالات میں صرف شدت کے ساتھ پھٹتا ہے ۔

اس کے علاوہ غیر معیاری یا کسی دوسری کمپنی کا چارجر استعمال کرنے سے بھی اس قسم کا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور واقعہ میں ائی فون 7بھی دھماکے کے بعدپھٹتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فون پھٹنے کی وجوہات کیا ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=gvA_ddUoZlA

دراصل فون میں دھماکوں کی وجوہات کئی ہیں مگر اصل وجہہ غیر معیاری چارجر کا استعمال ہے۔

لہذا معیاری اور کمپنی چارجر کا استعمال اس قسم کے واقعات سے بچانے کاکام کریگا۔