دیوبند۔ دنیا کی معروف اسلامی یونیوسٹی درالعلوم دیو بند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جماعت میں اسمارٹ فون کے استعمال کے خلاف سخت انتباہ دیا ہے اور کہاکہ جوان قوانین کی خلاف ورزی کریں گے انہیں معطل کردیاجائے گا۔
عثمانی نے کہاکہ ہاسٹل میں بھی اسمارٹ فون کے استعمال پر روک لگادی گئی ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر اس ضمن میں وارننگ جاری کی گئی تھی او ریہ صرف یاددہانی کے لئے دوبارہ کہاجارہا ہے
۔انہو ں نے مزید کہاکہ ’’ اس طرح کے تحدیدات ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں عائد کئے گئے ہیں ہم پہلے نہیں جنھوں نے یہ متعارف کیا ہے۔
یہ ہدایتیں ادارے میں ڈسپلن کی برقراری کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔
یہ سچ ہے کہ اسمارٹ فون طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کا سبب بن رہے ہیں‘‘۔
مگر آپ کوئی معمولی فون درالعلوم کے احاطے میں استعمال کرسکتے ہیں‘ قدیم طلبہ اچھی طرح جانتے ہیں و ہ درالعلوم کے احاطے میں کس طرح کے چیزیں استعمال کیا کرتے تھے۔