اسلام آباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی افسانوی انسانی حقوق کارکن و قانون داں اسماء جہانگیر کو بعدازمرگ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق ایوارڈ 2018ء کا ایوارڈ عطا کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے جمعرات کے دن جن چار ایوارڈ کے مستحق افراد کے نام کا اعلان کیا تھا، اسماء جہانگیر ان میں سے ایک ہیں۔ روزنامہ ڈان پاکستان کی خبر کے بموجب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈا اسپنوزا گریس نے اس کا اعلان اقوام متحدہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ اسماء جہانگیر نے انسانی حقوق کے مسائل کو تمام فورموں پر پیش کیا تھا۔