غیر مسلموں کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیے گئے، اسلامی تعلیمات کو سمجھنے کی ترغیب
مسجد جاکر ہی اسلام کے بارے میں نظریہ بدل گیا: شوبھم
ممبئی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسلام کے بارے میں دیگر مذاہب کے لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بعض مسلم تنظیموں نے مہم شروع کی ہے۔ مساجد کے دروازے ان غیر مسلموں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں جو مذہب اسلام کے تعلق سے غلط فہمی رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند ممبئی شاخ نے اس سلسلہ میں کئی دیگر مذاہب کے افراد کو ترغیب دیتے ہوئے مساجد کے دروازے ان لوگوں کے لیے کھول دیئے۔ شوبھم نامی نوجوان نے بتایا کہ اس نے بچپن سے ہی اسلام کے خلاف منفی تصور قائم کرلیا تھا لیکن جب میں نے مسجد جانا شروع کیا تب اسلام کی حقانیت اور پاکیزگی سے واقف ہونا شروع کیا۔ مجھے دل میں مسلمانوں کے تعلق سے بہت شک تھا۔ جہاں کہیں بھی برا ہوتا تو میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ مسلمان ہی کرتے ہیں۔ غیرمسلمانوں کے لیے دروازے کھول کر منفی تاثر ختم کرنے کی کوشش میں جماعت اسلامی ہند ممبئی کے حسیب بھٹکر نے دیگر مذاہب کے نوجوانوں سے ربط پیدا کیا اور اسلام کے تعلق سے ان کی غلط فہمیوں کو دور کردیا۔