نئی دہلی:دہشت گردی کے نام پر اسلام او رمسلمانوں کو بدنام کرنے والی طاقتوں کو بے نقا ب کرتے ہوئے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ اسلام کو بدنام کرنے والی دہشت گرد طاقتوں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد ہونا چاہئے۔
اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنی چاہئے۔ازبکستان کے دورہ پر بخارا پہنچے شاہی امام سید احمد بخاری نے حضرت شیخ بہاء الدین نقشبندیؒ کی شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کیا ۔