نئی دہلی : زعفرانی دہشت گردی کا نشانہ بن چکی دہلی کی معروف یونیورسٹی جواہر لال نہرو یونیورسٹی موجودہ وقت میں پوری طرح سے آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر گامزن ہے ۔
گذشتہ دنو ں اسلامی دہشت گردی کورس شروع کئے جانے کے ایک نئے ہنگامہ نے ایک بار پھر ملک کے امن و سکون کو مکدر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس معاملہ میں دہلی اقلیتی کمیشن نے جواہر لال نہرو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مختلف سوالات بھی کئے ہیں ۔
اقلیتی کمیشن نے سوال کیا کہ کس بنیاد پر یونیورسٹی میں اسلامی دہشت گردی کا کورس شروع کیا جارہا ہے ۔انھوں نے سوال کیا ہے کہ اسلامی دہشت گردی کاموضوع کسی دوسری ہندوستانی یا غیر ملکی یونیورسٹی میں پڑھایا جاتا ہے ۔اگر پڑھا جاتا ہے تو اس کی تفصیلات فراہم کئے جائیں ۔
کمیشن نے سوال کیا ہے کہ کیا جے این یو کی موجودہ انتظامیہ نے کورس شروع کرنے سے پہلے کیمپس میں طلبہ پر اورباہر کی سوسائٹی پر اس سے مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں غور کیا ہے ۔اور کمیشن نے بتایا کہ کون کون ممبران اس اجلاس میں شریک تھے جن کے درمیان یہ فیصلہ لیاگیا تھا ۔
ان کے نام فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کمیشن نے رجسٹرار جے این یو سے ان سبھی سوالات کے جوابات ۵؍ جون تک داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔