حیدرآباد۔ معروف اسلامک اسکالرمولانا سید سلمان ندوی نے شادیوں میں بیجااصراف کی لعنت پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔انہو ں نے آسان اور معمولی انداز میں شادیوں انجام دینے پر زوردیا۔ انہو ں نے شادیوں میں کروڑ ہاروپیوں کا بیجا اصراف کرنے والوں کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہو ں نے لوگوں پر زوردیا کہ شہر بھر میں بیانر لگائیں جس پر لکھا جائے کہ’’ وہ لوگ بیجااصراف کرتے ہیں وہ شیطان کے بھائی ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بیانرس ان تقریب گاہوں کے سامنے بھی لگائیں جہاں پر بیجا اصراف کے ساتھ شادی رسومات انجام دے جارہی ہیں۔
انہو ں نے عوام سے اس طرح کی شادیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔انہو ں نے اس طرح کی شادیوں میں شرکت سے باضابطہ کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی حضرات بھی ایسے نکاح پڑھانے سے انکار کریں اور کہہ دیں کہ ’’ صاف کہہ دیں اگر شادی اسلامی طریقے سے ہوتی ہے تو ہم شرکت کریں گے‘ ورنہ کسی پنڈت کو بلائیں اور شادی کی تقریب پورا کرلیں‘‘
مولانا ندوی نے اس طرح کی شادیوں کی بھی مذمت کی جس میں کھانے کی بربادی ہوتی ہے اور غیر اسلامی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔
انہو ں نے اس طرح کی شادیوں کو بے ہودگی قراردیا۔
انہو ں نے کہاکہ مبلغین ‘ علماء کی جانب سے شادیوں میں بیجا اصراف کے خلاف مہم کی شروعات ضروری ہے ورنہ مسلمان قوم کو نقصانات کا سامنا کرنے پڑے گا۔