اسلامک سنٹر میں سیول سروس کی کوچنگ کرانا ہماری اولین ترجیجات 

سینٹر کے الیکشن میں نائب صدر کے عہدہ پر الیکشن لڑرہے ایس ایم خان کااظہار خیال
نئی دہلی۔ انڈیااسلامک کلچرل انڈیا میں سول سروسیس کوچنگ کی ٹریننگ کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ابتدا ء میں سنٹر میںیہ ٹریننگ ہوا کرتی تھی مگر وہ سلسلہ ختم ہوگیاہے‘ ہمار ی ٹیم کو جب دوبارہ موقع ملے گاتو ہم یہ کام شروع کریں گے۔

یہ بات آج مختلف سرکاری شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہے اور انڈیااسلام کلچرل سنٹر کے الیکشن میں نائب صدر کے عہدہ پر الیکشن لڑرہے شہزاد محمد خان المعروف ایس ایم خان نے نمائندہ کو بتائی۔انہو ں نے بتایاکہ سنٹر کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے جب جگہ سے ہمیں منظور ی مل چکی ہے

چونکہ درمیان میں الیکشن آگئے اس لئے الیکشن کے بعد نئی عمارت کی تعمیر کاکام جلد شروع کیاجائے گا ‘

اسکے تحت دوفلور زیرزمین اوردوفلور اس کے اوپر بنائے جائیں گے۔ سنٹر کے صدر رسراج الدین قریشی سمیت ہم سب کا یہی ارادہ تھا کہ سنٹر کی عمارت کی تعمیرکی جائے ۔ واضح رہے کہ ایس ایم خان ابھی بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر ہیں اوراب نائب صدر کا انتخاب لڑرہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ یوپی کے خورجہ سے تعلق رکپنے والے ایس ایم خان ہندوستان کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ ملک کی جانچ ایجنسی سی بی ائی کے چیف ترجمان کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

اس کے بعد وہ سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے پریس سکریٹری رہے‘ پھر پی ائی بی میں ڈائرکٹر جنرل ‘ دودرشن میں ڈائرکٹر جنرل ‘ راجسٹرار جنرل آف آر این ائی کے ساتھ ساتھ انٹر پول میں بھی بطور ترجمان خدمات انجام دے چکے ہیں اور آج کل وہ ہمدرد یونیورسٹی میں ڈائرکٹر آف ائی اے ایس کوچنگ اکیڈیمی ‘ڈین اینڈ ڈائرکٹر فیکلٹی کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں