سکیورٹی پر بڑی تقریر کے دوران جاوید نے کہاکہ سکیورٹی ایجنسیوں نے جون 2013سے 25اسلامی دہشت گردوں کو ناکام بنایا ہے جن میں بارہ مارچ2017کے دوران پیش ائے ہیں۔انہو ں نے یہ بھی کہاکہ مسلمان اسلامک دہشت گردی کے سب سے بڑے متاثر ہیں۔
برطانیہ۔ برطانوی ہوم سکریٹری ساجد جاوید نے پیر کے روز کہاکہ اسلامک دہشت گردی ’’ بڑا ‘‘ خطرہ ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ان لائن یا آف لائن ’’ کہیں پر بھی محفوظ مقام‘‘ نہیں ملے گا۔
سکیورٹی پر بڑی تقریر کے دوران جاوید نے کہاکہ سکیورٹی ایجنسیوں نے جون 2013سے 25اسلامی دہشت گردوں کو ناکام بنایا ہے جن میں بارہ مارچ2017کے دوران پیش ائے ہیں۔
انہو ں نے یہ بھی کہاکہ مسلمان اسلامک دہشت گردی کے سب سے بڑے متاثر ہیں۔سال 2015میں چارلی ہیبڈو حملہ کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ پیش ائے تبادلہ خیال کو یاد کرتے ہوئے جاوید نے کہاکہ ’’ میں جانتا ہوں یہ حقیقی مسلمان نہیں ہیں۔
مگر اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا ہے کہ ان کی خود ساختہ شناخت مسلمان کی ہے۔مجھے یہ صاف طور پر واضح کردینے دیجئے ۔ مسلمان ان کی واقعات کے ذمہ دارنہیں ہیں جو ایک معمولی اقلیت اپنے عقائد سے گمراہ ہونے کے بعد انجام دے رہے ہیں۔
اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ واحد مسلم ہم آہنگ سماج اس طرح کی چیزیں انجام نہیں دیتا۔ مسلمان برطانوی سوسائٹی اور زندگی کے تمام شعبوں میں رہتے ہیں۔
نئی کاونٹر دہشت گردی کے پیمانے کا حوالے سے جاوید نے کہاکہ سکیورٹی ایجنسیوں نے 500سے زائد راست اپریشن میں شامل3000افراد پر قابو پایا ہے۔
اس کے علاوہ بیس ہزار افراد جن کی جانچ کی گئی ہے اور وہ دوبارہ خطرہ بن سکتے ہیں۔بڑا خطرہ انہو ں نے کہاکہ اسلامی دہشت گردی بشمول القدعدہ ہے مگر بالخصوص دعوۃ اسلامی بھی اس میں شامل ہے۔ مگر انہوں نے مزیدکہاکہ دائیں بازو کی شدت پسندی دہشت گردی بھی خطرے میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔