اسرو نے برطانیہ کے دو سیٹلائیٹ کو خلاء میں داغا

سری ہری کوٹہ ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) منے آج کامیابی کے ساتھ برطانیہ کے دو سیٹلائیٹس کو خلاء میں داغا ۔ نامزد مدار میں ان دو سیٹلائیٹ کو پہونچانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ یہاں اسپیس پورٹ سے سیٹلائیٹ روانہ کئے ہیں ۔ ان سیٹلائیٹس میں سے ایک NovaSAR کو جنگلاتی نقشہ بنانے برف سے ڈھکی پہاڑیوں ، سیلاب اور ڈیزاسٹر کے واقعات کی نگرانی کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ دوسرا سیٹلائیٹ S1-4 کو وسائل کی تلاش ، ماحولیات کی نگرانی ، اربن مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مانیٹرنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔