نئی دہلی۔ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز ( ائی اے ائی) نے چہارشنبہ کے روز اس بات کااعلان کیا ہے کہ اس نے ہندوستان سے 777ملین امریکی ڈالر کا ایک کنٹراکٹ جس کے ذریعہ دور تک نشانہ لگائے جانے والے ہوائی میزائل( ایل آر ایس اے ایم)حاصل کرلیاہے‘ جو ہندوستانی بحریہ کے استعمال میں آنے والا نظام ہے۔
مخالف میزائیل دفاعی نظام بارک 8کی مذکورہ بحری ورژن ہے۔ریٹائرڈ کمانڈر سی اودئے ڈائرکٹر سوسائی فار پالیسی اسٹڈیز نے کہاکہ ’’ اس مخصوص نوعیت کا ایل آر ایس اے ایم‘ ہندوستانی بحری نظام میں جوابدہی کو مضبوط کرے گا‘ اس میں دور تک نشانہ لگانے درستی سے متعلق ہے‘‘۔
اسرائیلی کمپنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ساتھ انڈیا بحری جہازوں کو مذکورہ میزائل نظام سے مربوط کیاجائے گا۔معاہدہ ہندوستان کی بھارت الکٹرانک لمیٹڈ( بی ای ایل) کے ساتھ طئے پایاہے جو پراجکٹ کی اہم کنٹراکٹر بھی ہے۔
بحری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ نظام ہندوستانی لڑاکو جہازوں کی تقویت پہنچانے کاکام کرے گا۔امریکہ ‘ رو س او رفرانس کے بعد اسرائیل چوتھا بڑا ملک ہے جو ہندوستان کو ہتھیار سپلائی کرتا ہے۔
پچھلے سال اپریل میں دوبلین کی لاگت سے ہندوستان او راسرائیل کے مابین معاہدے کے بعد ہندوستان کی فوجی قابلیت میں مزید اضافہ ہے