ہمہ پہلو شخصیت کے حامل اریزوانا یونیورسٹی کے پروفیسر نام چامسکی نے اسرائیل کو امریکی کے پس پردہ حقائق پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اس کے پیچھے ایک عظیم تاریخ چھپی ہوئی ہے جو نہایت دلچسپ بھی ہے اگر ہم ماضی میں جائیں گے تو ہمیں ایک بات یادرکھنے کی ضرورت ہے کہ عیسائی صیہونیت کافی طاقتور تھی جب میں قدیم دور کا جائزہ لیں گے تب یہودی صیہونیت سے قبل بالخصوص انگلینڈ میں عیسائی صیہونیت کا دور تھا۔
بلفور ڈیکلریشن کوفروغ دینے میں برطانوی طاقتوں کا متحدہ گروپ تھا۔ برطانیہ کی مدد کے لئے یہودی استعمار کیاگیا ۔
چامسکی نے بائبل کے حوالے سے کہاکہ آپ جانتے ہوکہ برطانوی تہذیب کا بڑا حصہ امریکہ کی طرح ہی ہے اگر آپ 1948کے ماضی میں جائیں گے تویہاں سے امریکہ میں اصل تنازع اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ او رپنٹگان میں شروع ہوا تھا۔نئی ریاست اسرائیل کی تشکیل میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے وعدہ نہیں کیاتھا۔
خطہ میں اسرائیل ترکی کے بعددنیا کی دوسری بڑی فوجی طاقت تھی اور خطہ میں امریکہ کے لئے ممکنہ طاقت بھی بنی ہوئی تھی۔ یہ سلسلہ جاری رہا۔
سال1958میں جب خطہ میں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی تب اسرائیل ہی ایک بڑی طاقت تھی خطہ میں جوبرطانیہ اور متحدہ امریکہ کو تعاون کرے۔ اور ایسا ہوا بھی ہے ۔ نہ صرف باہر بلکہ امریکہ کے اندر بھی سیاسی زوال اور عروج پر اسرائیل کا مکمل قبضہ ہے ۔نام چسکی کے اس خلاصہ سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ مشرقی وسطی میں اپنی اجارہ داری کو قائم رکھنے کے لئے امریکہ کو ایک موقع چاہئے اور وہ موقع اسرائیل ہی امریکہ کو بلفور ڈیکلریشن کے قیام سے آج کی تاریخ تک فراہم کررہا ہے