اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کو نہ توسرکاری ملازمت اور نہ ہی ہرکین کی مدد ۔ امریکہ

ٹیکساس۔امریکہ کی اکیس ریاستوں میںیہ قانون منظور کیاگیا ہے کہ جن لوگوں نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کی انہیں نہ تو ریاست میں ملازمت ملے گی اور نہ طوفان ہرکین میں ہوئی تباہ کے متعلق فراہم کی جانے والی امداد سے بھی انہیں محروم رکھا جائے گا۔

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کو کاروبار کے لئے بھی رقم جاری نہ کرنے کی ہدایت ریاستوں کو دی گئی ہے۔

ٹکسان اور ٹیکساس ریاستوں میں ہریکن ہاروے کے بعد بازآبادکاری کے منتظر لوگ جس میں معمر امریکی بھی شامل ہیں جس کو ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہے جس درخواست پر لکھا ہے کہ1۔اسرائیل کا بائیکاٹ نہیں کریں گے‘2۔اس معاہدے کے دوران اسرائیل کا بائیکاٹ نہیں کیاجائے گا۔مذکورہ قانون کو مخالف بی ڈی ایس( بائیکاٹ‘ تقویت‘ اجرائی) بل کے نام سے بھی مشہور ہے‘ اس پرریپلکن گورنر گریگ ابوٹ نے مئی میں دستخط کیاتھا۔

چار صفحات پر مشتمل ایک معاہدے پہلے شہر میں نافذ کیاگیا اس کے بعد اکیس ریاستوں تک اس کو توسیع دی گئی ۔

کناس کے ایک گرجا گھر نے حالیہ دنوں میں کہاتھا کہ ان کمپنیو ں کا سامنا نہ خریدا جائے جس کی آمدنی اسرائیل کے فلسطین پر غیرقانونی قبضے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔