اسرائیل وزیر اعظم سے مصافحہ کا انکار کرنے والے ترکی نژادڈ چ کے رکن پارلیمنٹ کوزونے گریڈ ویلڈر کا منھ بند کردیا۔ ویڈیو

گریڈ ویلڈر نے ڈچ کی ایوان پارلیمنٹ میں بلاکسی لحاظ ومروت کے یہ کہہ دیا کہ یہ ڈچ پارلیمنٹ ہے یہاں پر کسی دوسرے ملک کے شہری کا داخلہ منع ہے ‘ چاہئے وہ سویڈن کا ہو یا پھرموروکن ہو یا پھر سویڈن سے اس کاتعلق ہو ۔

جس کے جواب میں ڈینک ( تھینک) پارٹی کے لیڈرتنہان کوزو نے جواب دیااس ملک میں گریڈ ویلڈر اس بات کا فیصلہ نہیں کریں گے کہ کون ڈچ ہے او رکون نہیں‘اس ملک میں ہمارا دستور اس بات کافیصلہ کرے گاکہ کون ڈچ ہے او رکون نہیں ہے!اور دوہری شہریت کسی کی ایمانداری کچھ نہیں کہتی۔

تونہان کوزو کا ترکی میں پیدا ہوئی ڈچ کے ایک سیاست داں ہیں ان کاماضی میںیہاں کی لیبر پارٹی سے تعلق تھا۔ وہ ستمبر 20سال2012سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ سال 2012نومبر14کو کوزو اور سلوک اوزترک نے لیبر پارٹی کو خیر آباد کرتے ہوئے کوزو اوسترک پارٹی قائم کی اور بعدازاں اس کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈینک ( تھینک) پارٹی رکھا۔

وہ نومبر18سال2014کو پارلیمنٹری لیڈر مقرر کئے گئے۔ سال2017میں ڈچ کے عام انتخابات میں ان کی پارٹی نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی او رایوان میں نمائندگی کا انہیں موقع ملا۔کوزو اس وقت سرخیوں میں ائے جب انہوں نے نیدر لینڈس کی جنرل اسٹیٹ اجلاس کے دوران ستمبر2016میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے ہاتھ ملانے کا صاف طور پر انکار کردیاتھا۔

اپنے ایک فیس بک بیان میں کوزو نے کہاتھا کہ خطہ فلسطین میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ انسانی حقوق کے خلاف ورزی اور بدسلوکی کے پیش نظر ان کا یہ اقدام ایک احتجاج تھا۔