یروشلم:اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مغربی ساحل بستیوں کے سلسلے میں اپنے خلاف پیش کی گئی تجویز کے بعد نیوزی لینڈاور سینیگال سے اپنے سفیروں کو صلاح مشورے کے لئے واپس طلب کرلیاہے۔
نتین یاہو وزیر اعظم اسرائیل کے ترجمان نے اس بات کی اطلاع دی۔اقوامت متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل نیوزی لینڈ ملائشیا‘ ونیزویلااور سینیگال کے ذریعہ پیش تجویز کو منظور کرکے فلسطینیوں کی زمین پر بستیاں بسانے کی کاروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نتن یاہو کے ترجمان ڈیوڈ کیپس نے بتایا کہ سینیگال کے ذریعہ خارجہ کے اسرائیل دورے کو ملتوی کرنے اور اس ملک کو دی جانے والی امداد بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے