اسرائیل نے نئے سال پر ہندوستان میں حملوں کا دیاانتباہ

یروشلم: اسرائیل نے جمعہ کے روز ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے ہندوستان میں مغربی لوگوں او رسیاحوں کو دہشت گرد حملوں میں نشانہ بنانے کے خدشات ظاہر کئے‘ اور اپنے شہریوں کو جو ہندوستان میں مقیم ہے نئے سال کے موقع پر عوامی مقاما ت پر جانے سے گریز کا مشورہ بھی دیا۔

اسرائیل کی کاونٹر ٹیراریزم بیورو نے وزیراعظم دفتر سے جاری کردہ بیان میں چوکسی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اپنے نمائندے سے موثر قدامات اٹھانے کوکہا۔

بیان میں کہاگیاہے کہ’’ ہم اسرائیلی سیاحوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ انہیں مغربی سیاحوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کا خدشہ ہے بالخصوص ملک کی مغرب کے جنوبی حصوں میں‘‘۔

یہ سیاحوں کے لئے نئے سال کی تقریب کے دوران انتہائی چوکس رہنے کا انتباہ بھی ہے ‘ بالخصوص بیچ پارٹی‘ کلب میں جہاں سیاحوں کی کثیرتعداد جمع ہوتی ہے۔

اسرائیلی ہندوستان کے دورے کے موقع پر کھلے مقامات ‘ شاپنگ مال اور تہواروں سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سی ٹی بی نے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی ۔

اسرائیلی نوجوانوں نے ہندوستان ایک مشہور منزل ہے ‘ خاص طور پر اس وقت سے جب ہندوستان اور اسرائیل کے مابین فوجی معاہدات طئے پائے ہیں۔
Agence France-Presse