اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی حسن نصر اللہ کو ہلاکت خیز دھمکی 

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کوصیہونی فوج کی مہلک طاقت کو دھمکی دی ہے ۔حسن نصراللہ نے گذشتہ روز صیہونی ریاست کو شام میں فضائی حملوں پرخبردار کیاتھا ۔نتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے آغاز سے قبل کہا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کی مہلک قوت حزب اللہ کے مقابلہ کیلئے تیاری ہے ۔

حسن نصراللہ نے ہفتہ کے روز بیروت سے نشر ہونے والے ٹیلی ویزن چینل المیادین سے انٹر ویو سے دوران کہا کہ شام اور حزب اللہ کسی بھی وقت اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے خبردار تھا کہ فیصلہ کی غلطی مت کریں اور خطہ کو کسی جنگ یا بڑے تصادم کی جانب نہ لے جائیں ۔نصر اللہ نے کہا تھا کہ حزب اللہ کے پاس نشانہ بازی کے بڑے بڑے میزائل موجود ہیں او روہ اسرائیل میں کسی بھی مقام پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے ۲۰۱۳ء کے بعد شام میں ایران کے فوج اہداف او رحزب اللہ کے ٹھکانوں پر سینکڑوں حملے کئے ہیں ۔ نتن یاہو نے کہا کہ حسن نصراللہ سرحدی علاقہ میں اسرائیلی فوج کے حالیہ آپریشن کی وجہ سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔

اس میں لبنان سے اسرائیل کی جانب جانے والی سرنگوں کو سراغ لگاکر تباہ کیاگیا ہے ۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ یہ سرنگیں اسرائیل پر حملوں کیلئے کھودی جارہی ہے ۔