لندن : اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن اسامہ نے 9/11حملہ کے اصل کردار محمد عطا کی لڑکی سے شادی کرلی ہے ۔ برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹوں احمد او رحسن العطاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی ۲۹؍ سالہ حمزہ بن اسامہ نے 9/11حملہ کے اصل کردار محمد عطا کی بیٹی سے شادی کرلی ہے ۔احمد او رحسن العطاس نے ایک انٹر ویومیں بتایا کہ حمزہ القاعدہ میں ایک اہم منصب پر فائز ہے اور امریکہ سے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے ۔
حمزہ کے ایک بھائی کو ایبٹ آباد ، پاکستان میں جب کہ دوسرے بھائی سعد کو افغانستان میں قتل کیا گیا تھا ۔احمد العطاس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حمزہ بن اسامہ القاعدہ میں بہت متحرک ہے لیکن وہ اس وقت کس ملک میں مقیم ہے اس حوالہ سے ہم کچھ نہیں جانتے ۔ہو سکتا ہے وہ اس وقت افغانستان میں ہو ۔ہمارے خاندان نے حمزہ سے تعلقات منقطع کرلئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کی تیسری اہلیہ خیریہ صابر سے بیٹے حمزہ اپنے والد کے مشن کے تکمیل او رقتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں ۔