مدھیہ پردیش۔ ریاست میں مساوی تنخواہیں اور سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کے طور پر کنٹراکٹ پر خدمات انجام دینے والے مرد اور لیڈی ٹیچر س نے اپنے سرمنڈوائے۔اس کے علاوہ ٹیچرس نے تبادلوں کے متعلق صحیح پالیسی اپنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
ٹیچرس نے حکومت مدھیہ پردیش پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں مستقل ملازمت فراہم کرنے کے وعدے کو بھی حکومت نے فراموش کردیا ہے۔
احتجاج دراصل ’’ ادھیاپک ادھیکار یاترا‘‘ کا حصہ ہے جو جنوری 5سے ریاست کے اوکاریشوار سے شروع ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں پچھلے تین سالوں میں مختلف شعبہ حیات کے لوگوں کی حکومت کی تئیں ناراضگی احتجاج کی شکل اختیار کررہی ہے۔
اس سے قبل مہنگائی سے پریشان حال کسانوں نے سڑکوں پر اتر کر مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔