سرجیکل حملوں کے متعلق شواہد فراہمی کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال اور مہارشٹرا کانگریس کے سربراہ سنجے نروپم ایک نیاتنازع کھڑا کردیا ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
اسی سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رمیشوار شرما نے چہارشنبہ کے روز جوابی حملے میں کہاکہ سرجیکل حملے کے متعلق شواہد طلب کرنے والوں کا ایسا لوگوں میں شمار ہے جو والدین سے اپنی پیدائش کا بھی ویڈیو بطور ثبوت طلب کرتے ہوں۔
#WATCH BJP MLA Rameshwar Sharma speaks on politics on #SurgicalStrikes; makes a comment on Kejriwal, Nirupam's parents' wedding night. pic.twitter.com/Kz9AWKB0mB
— ANI (@ANI) October 5, 2016
بھوپال کے رکن اسمبلی رامیشوارشرما نے اپنے زبانی حملے میں کہاکہ اروند کجریوال اور سنجے شرما نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں۔ رمیشوار شرما نے کہاکہ انڈین آرمی کے خلاف بات کرنیوالے اور انڈین آرمی کی کاروائی پر یقین کے لئے واقعات کا ویڈیو طلب کرنے والے ارویندر کجریوال ‘ سنجے شرما اور دیگر سیاسی قائدین ’’اپنے والدین کی سہاگ رات کا ویڈیو‘‘ دیکھنے کے بعد ہی ان کی اولاد ہونے پر یقین کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں اس بات کوبھی شامل کیاکہ ایسے لوگ جو سرحد پر اپنی جانوں کی قربانی دیکر دیش اور دیش واسیوں کی حفاظت کرتے ہیں کی جانب سے کی گئی کاروائی پر یقین نہیں رکھتے ایسے لوگ دراصل ملک کے غدار ہیں اور پاکستانی ایجنٹ ہیں جن کے زبان سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے الفاظ ادا ہوتے ہیں۔
ارویندکجریوال اور سنجے شرما کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب مذکورہ قائدین نے انڈین آرمی کی جانب سے خطہ قبضہ پر سرجیکل حملوں کو انجام دینے کی بات منظر عام پر آیا۔ بعدازاں ارویند کجریوال نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی جانب سے خطہ قبضہ پر سرجیکل حملے کے انجام دئے جانے سے انکار کے جواب میں سرجیکل حملوں کے متعلق شواہد اور ویڈیوز پیش کرنے کی بات کی گئی تھی۔