نئی دہلی: سینئر کونسل رام جیٹھ ملانی نے دعوی کیا ہے کہ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے متعلق ناپسندیدہ الفاظ کا استعمال کریں۔جیٹھ ملانی نے کجریوال کولکھے ایک مکتوب میں بھی اس کا تذکرہ کیاجس ان کے بلاگ پر بھی موجود ہے۔
انہوں نے مذکورہ مکتوب ٹو او ائی کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ میں ناپسندیدہ الفاظ کا استعمال کرنے کے متعلق کجریوال کے انکار کے بعد لکھا گیاہے۔
ارویندکجریوال کے لئے20جولائی کو لکھے گئے مکتوب میں جیٹھ ملانی لکھتے ہیں کہ’’ تم نے مجھے سینکڑوں بار کہا کہ یہ سبق پڑھایا ہے۔
اتفاقیہ طور پر’’ تمہاری اور میری ملاقات پچھلے دوہفتوں میں کم ہوئی ہے۔
تاہم تمہاری اسٹنٹ راگھو چڈھا اور وکیل انوپم سریواستونے اس معاملے میں مجھے جانکاریاں دی ہیں‘‘۔
تاہم کجرایول نے دہلی ہائی کورٹ میں داخل اپنے حلف نامہ میں اس بات سے انکار کیا ہے کہ ارون جیٹلی کے متعلق ناپسندیدہ الفاظ کااستعمال کرنے کے لئے انہو ں نے کبھی بھی جیٹھ ملانی سے اسرار نہیں کیا۔تاہم مرکز نے اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے انکا ر کردیاہے۔