آئی اے ایس جموں۔کشمیر سے حال ہی میں استعفی دینے والے شاہ فیصل نے جمعہ کو اپنی سیاسی دلچسپیوں کے مسئلے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ‘ میں عمران خان اور اروند کیجریوال سے کافی متاثر ہوں لیکن ہم ایک جدوجہد میں ہیں اور ہمارے لئے اس ماحول میں کام کرنا بالکل آسان نہیں ہے’۔ شاہ فیصل نے کہا ” اس مقام نے گزرے کچھ سالوں میں اپنی مدت کھودی ہےـ۔ اس سے پہلے فیصل نے کہا تھا کہ ان کا ارادہ فی الحال کسی بھی مین اسٹریم پارٹی میں جانے کا نہیں ہے۔
جمعرات کو انہوں نے کہا تھا کہ ان کا اگلا فیصلہ اس پر منحصر کرے گا کہ کشمیر کے لوگ خاص کر نوجوان کیا چاہتے ہیں؟ سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں سیاست کی دوبارہ تعمیر کریں گے اور وہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ شاہ فیصل آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے والے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ بارہمولہ سے لوک سبھا انتخابات لڑ سکتےہیں۔
جموں ۔کشمیر کے آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے کشمیر میں مبینہ قتل کا الزام لگاتے ہوئے گزرے بدھ کو استعفی دے دیا تھا۔
بتا دیں کہ 35 سالہ شاہ فیصل نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ان کا استعفی ہندوتوادی طاقتوں کے ذریعےقریب 20 کروڑ ہندستانی مسلمانوں کو حاشیے پر ڈالے جانے کی وجہ سے، ان کے دوئم درجےکا ہوجانے ، جموں کشمیر ریاست کی خصوصی پہچان پر حملوں اور ہندستان میں زیادہ راشٹرواد کے نام پرتعصب اور نفرت کی بڑھتی ثقافت کے خلاف ہے۔
Shah Faesal, former IAS officer from #JammuAndKashmir : I'm deeply inspired by Imran Khan & Kejriwal but we are operating in a conflict zone & it's not very easy for us to work in that space. The space that has lost its legitimacy in last few years. pic.twitter.com/ltif4MpC0W
— ANI (@ANI) January 11, 2019