نئی دہلی۔چین کی سرحد کے قریب میں واقعہ ارونا چل پردیش کے مضافاتی علاقے تاوانگ کے قریب میںآج صبح انڈین ائیر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں پانچ فوجی جوانوں کی موت ہوئی جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
#FLASH: Air force chopper crashes in Arunachal Pradesh during a training sortie pic.twitter.com/m5kDr5yRV1
— ANI (@ANI) October 6, 2017
ایم ائی ۔17چاپر ہیلی کاپٹر صبح 6بجے کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد حادثے کاشکار ہوگیا‘ انڈین ائیر فورس کے ایک سینئر عہدیدار نے مزید کہاکہ پانچ لوگ جو ہیلی کاپٹر میں سوار تھے اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک جوان بری طرح زخمی ہے۔
#FLASH: 5 personnel dead, 1 critically injured as a Mi-17 V5 helicopter crashed in Arunachal Pradesh this morning confirms Indian Airforce pic.twitter.com/pZfcWEF1Xr
— ANI (@ANI) October 6, 2017
انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے ایک کورٹ آف انکوائری کا قیام بھی عمل میں لایاگیا ہے‘‘۔
Around 6 AM today, a Mi-17 V5 helicopter while on a Air Maintenance mission crashed in Arunachal Pradesh. Court of Inquiry ordered: IAF
— ANI (@ANI) October 6, 2017
سرکاری ذرائع کا ماننا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایک فوجی جوان اور دو انڈین ائیر فورس کے پائیلٹ بھی مہلوکین میں شامل ہیں۔ایک روز قبل ہی انڈین ائیر فورس نے ائیر فورس ڈے کا جشن منایاتھا ۔
حالیہ سالو ں میں پیش ائے ہیلی کاپٹر حادثات کے حوالے سے ائیر چیف مارشل بی ایس دھانوا نے ایک روزقبل ہی کہاتھا کہ’’ حادثات واقعات میں ہونے والی اموات پر ہمیں توجہہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
ہم اس بات کی کوشش کرہے ہیں کہ اس قسم کی واقعات کی روک تھام کی جاسکے تاکہ ہمارے اثاثوں کی حفاظت ہو‘‘۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ کے اندرون ایک گھنٹے راحت او ربچاؤ کی ٹیم نے مقام واقعہ پہنچ کر زخمی جوان کو تاوانگ کے مقامی اسپتال کو لے گئی۔
مذکورہ ایم ائی 17وی 5روس میں تیارکردہ اوسط درجہ کے فوجی سامنا کی منتقلی والا ہیلی کاپٹر ہے۔