ارنب گوسوامی کو چوری کے الزامات کا سامنا

ممبئی:منگل کے روز ٹائمز ناؤ نے اپنے سابق ملازم اور ریپبلک ٹی وی کے بانی ارنب گوسوامی کے خلاف کریمنل کیس درج کرایا ہے۔رپورٹس کے مطابق ( بی سی سی ایل) کمپنی نے ارنب گوسوامی اور پریما سری دیوی کے خلاف کاپی رائیڈس کی خلاف ورزی کا ایک شکایت درج کرائی ہے۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی ائی ٹی ایکٹ سال کے 2000کے دفعات 379,403,405اور ساتھ میں سیکشن406,409,411,414اور 418کے بشمول 66-Bاور72-Aکے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سابق میں گوسوامی ٹائمز نٹ ورک انگریزی نیوز چیانل ٹائمز ناؤ میں بطور ایڈیٹر انچیف خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب انہوں نے6مئی سے اپنے خود کے چیانل ریپبلک کی شروعات عمل میں لائی ہے۔

شکایت میں کہاگیاکہ بہار کے سابق چیف منسٹر اور شہاب الدین کے درمیان کی بات چیت جو ٹی وی چیانل کے آغاز کے پہلے دن نشر کی گئی اور سری دیوی ( ٹائمز ناؤ) کی سابق ملازم اور انجہانی سنندا پشکر ( کانگریس کے سابق مرکزی وزیر کی بیوی )کے درمیان کی بات چیت جو ریپبلک ٹی وی پر مئی8کو نشر کی گئی ہیں وہ گوسوامی اور سری دیوی جب ٹائمز ناؤ میں ملازم تھے اس وقت خریدی اور حاصل کی گئی ہیں۔