اردو کے فروغ کے لئے ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر شناخت ملی ہے

نئی دہلی: مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے تحت اردو کے فروغ کے خود مختار ادارہ قومی کونسل برائے اردو زبان کے صدر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے ’’اردو زبان ،ثقافت او رموجودہ عالمی وسائل ‘‘ کے عنوان پر پانچویں عالمی اردو کانفرنس کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اردو کے فروغ میں ہندوستان کو بین الاقوا می سطح پر جو شناخت حاصل ہے وہ کسی دوسرے ملک کو نہیں ۔

کونسل کے صدر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے پریس کلب آف انڈیا میں اخبار نویسو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی ہمہ جہت ترقی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے فروغ میں ہندوستان کی بتاتے ہوئے کہاکہ اردو کی خدمت میں ہندوستان کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

حکومت اردو کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں او رہر ممکن مدد کے لئے آگے آرہی ہے۔یہاں جوبجٹ مختص ہوتا ہے اتنا پاکستان میں بھی نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقادعمل میں لایاجارہا ہے۔

جس میں دنیا بھر سے اردو کے اسکالرس اور ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی وجہ سے پاکستانی مصنفین ادیبوں کو نہیں بلایا جاسکا ۔حالانکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ آئیں مگر کسی صورت میں ایسا نہیں ہو سکا۔تاہم ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں جب حالات استوار ہوں گے تو دوبارہ تہذیبی اور ادبی رشتہ ہموار ہو سکیں گے۔

پروگرام کا افتتاح وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ کریں گے ۔جب کے صدارت اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کریں گے۔اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شمس اقبال ،شمع یزدانی او رشعیب مرزا موجود تھے۔