اردو میں مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے پر بھکت ناراض کہا ’’آپ کو رمضان کے لئے نہیں بلکہ رام مندر کے لئے اقتدار میں لائے ہیں ‘‘۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندرمودی نے مسلمانوں کو پہلی بار اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی اس ان کے بھکت ان سے بہت ناراض ہوئے ہیں ۔اس بارے میں ٹوئیٹر پر مختلف لوگوں نے اس تبصرہ کیا ہے ۔

رنجیت کمار نے کہا کہ اگر آپ ۲۰۱۹ء میں ریٹائر ہونا چاہتے ہیں تو ہم بھکتوں کو مایوں ہو کر آپ کا ساتھ چھوڑ نا پڑسکتا ہے ۔ہم لوگ آپ کو رمضان کے لئے نہیں بلکہ رام مندر او ر’راشٹر واد ‘ کے لئے منتخب کیاہے ۔ابھیشک نے کہا کہ میں بی جے پی کا محنتی کارکن ہونے کے ناطے درخواست کرتا ہوں کہ مسلمانوں پر دھیان مت دو ،ایسا نہ ہو کہ ہندو ووٹر دور ہوجائیں ۔ستیم یادو نے کہا کہ ہندو تو خطر ہ میں ہیں ۔

ایک ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ مودی جی نے رمضان کی مبارکباد اس زبان میں دی ہے جس کو ہم ہندوستان میں دیکھنا بھی نہیں چاہتے ۔

اس مبارکباد پر مسلمانو ں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے او روزیر اعظم کا شکریہ ادا کیاجارہا ہے ۔راشد اعظمی نے کہا کہ ’’خیر رسم ہی سہی لیکن پھر بھی آپ کا شکریہ ۔‘‘