انقرہ ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان ملک میں صدارتی انتخاب میں واضح جیت کے بعد اب وسیع پیمانے پر طاقت اور اختیارات حاصل کر لیں گے۔ان کی کامیابی کے بعد ملک کی پارلیمان کمزور ہو گئی ہے اور پچھلے سال کے ہونے والے ریفرنڈم کے نتیجے میں وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔شکست خوردہ صدارتی امیدوار محرم انجے نے کہا کہ ’ملک اب ایک خطرناک دور میں داخل ہو رہا ہے جس میں یکطرفہ طور پر حکومت کی جائے گی‘۔