نئی دہلی:ایسا لگتا ہے ارجن رامپال کسی تنازع میں گھر گئے ہیں کیونکہ ان پر الزام ہے کہ ان پر یہاں ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں حملہ کا الزام عائد کئے جارہے ہیں۔
متاثرہ سوبت کے مطابق’’ میں ہفتہ کی رات میں ایک پارٹی میں شریک ہونے کے لئے یہاں پہنچا۔جس میں ارجن رامپال ڈی جے کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے اچانک سامعین کی طرف کیمرہ پھینکا‘ جو مجھے لگا‘‘۔
سوبت نے مزیدکہاکہ ’’ مجھے نہیں پتہ انہوں نے کیمرہ کیوں پھینکا۔ مدکورہ واقعہ 3:30بجے کے قریب پیش آیا۔ میں نے شکایت کی ۔
مگر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اب تک کوئی ایف ائی آر رجسٹرارڈ نہیں کیاگیا‘‘۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اداکار پر ہوٹل میں پچھلے رات پروگرام تھا‘ کسی فوٹوگرافر کی جانب سے تصوئیرکھینچنے پر وہ ناراض تھے۔
انہوں نے اس کے پاس سے کیمرہ کھینچ کر سامعین کی طرف پھینک دیا جس میں سوبت بری طرح زخمی ہوگئے۔